اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کا دوسرا اور اہم ترین مرحلہ عبور کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے 11 رکنی بورڈ کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی اجازت کے بعد سرکولیشن کے ذریعے کابینہ سے منظوری لی گئی۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے بورڈ کے چیئرمین سابق گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کو تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ پی آئی اے کے 11 رکنی بورڈ میں 7 آزاد ڈائریکٹرز اور 4 سرکاری افسران کے ناموں کی منظوری دی گئی۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے واجبات اور اثاثے ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کیے جائیں گے۔