جمعه,  11 اکتوبر 2024ء
مردان ،دکان کے تنازع پر فائرنگ سے 3 سگے بھائی جاں بحق

مردان(روشن پاکستان نیوز)مردان میں دکان کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں تین سگے بھائی جاں بحق اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ چورہ کے حدود سپینکئی میں پیش آیا، جہاں بااثر افراد کی فائرنگ سے 3 بھائی روزی خان، شفیق اور شاہ زمین جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دکان کے تنازع پر رونما ہوا۔

مزید خبریں