بدھ,  15 مئی 2024ء
آئی ایم ایف کانئے پروگرام سے قبل جدید ترین ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کو مکمل طور پر نافذ کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت سے جدید ترین ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کو مکمل طور پر نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے زیر انتظام ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تمام شعبوں میں اس کے مکمل اطلاق کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سگریٹ، چینی، کھاد اور سیمنٹ کے سیکٹرز میں ٹیکس چوری روکنے کے لیے کوئی موثر اقدامات نہیں کیے گئے، ایف بی آر 2 سال میں فرٹیلائزر سیکٹر کے علاوہ کہیں بھی ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لاگو نہیں کرسکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے مینوفیکچرنگ سیکٹر میں آٹومیٹک ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سسٹم میں شامل نہ ہونے والے یونٹس کو سیل کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ نئے پروگرام سے قبل چاروں شعبوں میں ٹریک اینڈ ٹریس لاگو کیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے ایف بی آر کے کی کارکردگی دیکھ کر معاملے کی ذاتی طور پر نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور حکام کو ہدایت کی ہے کہ آئی ایم ایف سے طے شدہ شرائط پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News