هفته,  23 نومبر 2024ء
وزیراعلیٰ بلوچستان نےصوبے کے 2 ہزار غیر حاضر اساتذہ کو فارغ کرنے کا حکم دے دیا

کوئٹہ (روشن پاکستان نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے چیف سیکرٹری کو صوبے میں 2 ہزار غیر حاضر اساتذہ کو فارغ کرنے کا حکم دے دیا۔

محکمہ تعلیم کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں وزیراعلیٰ نے بلوچستان کے چیف سیکرٹری کو غیر حاضر اساتذہ کو برطرف کرکے ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ نے یہ بھی ہدایت کی کہ محکمہ تعلیم میں کوئی مداخلت نہیں کی جائے گی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کی تعیناتی میرٹ پر کی جائے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں ماہانہ 5 ہزار 625 روپے فی بچہ خرچ ہو رہے ہیں، سالانہ تقریباً 72 ہزار روپے فی بچہ خرچ ہوتے ہیں، اتنے اخراجات میں تو ہر بچہ ملک کے اعلیٰ ترین نجی تعلیمی ادارے میں تعلیم حاصل کرسکتا ہے۔

مزید خبریں