اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر نے سپریم کورٹ کے سابق ججز کو قومی مجرم قرار دے دیا۔
پشاور میں نیوز کانفرنس کے دوران کیپٹن (ر) صفدر نے سابق ججوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے الزام لگایا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور پاناما کیس کی سماعت کرنے والے 5 ججز نے جنرل باجوہ اور فیض حمید کے بارے میں غلط فیصلے دئیے۔
کیپٹن (ر) محمد صفدر کا مزید کہنا تھا کہ پاناما کیس کے 5 ججز نے جنرل باجوہ اور فیض حمید کی ایما پر غلط فیصلہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ نے غلط فیصلہ دیا کیونکہ انہیں معلوم تھا کہ نواز شریف توسیع نہیں دیں گے۔
کیپٹن (ر) محمد صفدر نے یہ بھی کہا کہ جنرل باجوہ کے بعد آرمی چیف بننے کے لیے فیض حمید نے الیکشن چرایا، ان قومی مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔