هفته,  23 نومبر 2024ء
کچے، پکے دونوں میں راج ڈاکوؤں کا ہے، حافظ نعیم الرحمٰن پھٹ پڑے

کراچی (روشن پاکستان نیوز) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ کچے اور پکے دونوں طرح ڈاکو کا راج ہے، ڈاکو راج دراصل حکومت میں بیٹھے لوگوں کی وجہ سے ہے۔

ادارہ نورحق کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال پر بات کرنا چاہتے ہیں، صرف 3 ماہ میں 134 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ 7 پیٹرول پمپ بند کیے گئے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہر کوئی اپنی اپنی حکومتیں بنانے میں مصروف ہے، عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے، مہنگائی عروج پر ہے، حکومت قیمتیں کم کرنے میں ناکام ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اپنی مرضی کا آئی جی لگا کر سسٹم بنا دیا جائے تو بھی حالات نہیں سدھریں گے، نئے آئی جی سندھ حالات کو بہتر کرنے آئے ہیں۔

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ جو جماعتیں اقتدار میں ہیں ان کو 5 فیصد ووٹ بھی نہیں ملے، انہوں نے اپنی مرضی کا میئر لگا دیا، اب سندھ کا نظام اسلام آباد چلا گیا ہے، کون ہاتھ ڈالے گا۔ اب ان پر؟

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے فارم 47 کی بنیاد پر نتائج دیئے، ہماری تمام درخواستیں خارج کردیں، ہم قانونی جنگ بھی لڑ رہے ہیں اور عوام کے ساتھ بھی کھڑے ہیں۔

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پوری دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ غزہ ہے، اسرائیل کو فلسطین کے عوام نے شکست دی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کے دعوے کہاں ہیں، اقوام متحدہ کوئی کردار ادا نہیں کر رہی، جو وائٹ ہاؤس میں تقریر کرنے آرہا تھا، عوام نے اس کا راستہ روک دیا۔

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے اعلان کیا کہ وہ 30 مارچ کو دن گیارہ بجے شاہراہ قائدین پر جلسہ کریں گے۔

مزید خبریں