راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز )راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک پر حملوں کے مقدمات میں سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
شیریں مزاری کی درخواست ضمانت کی سماعت اے ٹی سی راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔
عدالت نے شیریں مزاری کی ضمانت ذاتی مچلکوں کے عوض منظور کر لی۔
شیریں مزاری 9 مئی کے 14 مقدمات میں نامزد ہیں۔