اتوار,  12 مئی 2024ء
پی ٹی آئی بانی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عدالت لانے کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئےگئے

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)اسلام آبادکی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالتوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں میں 4 اپیلوں پر پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی کے بانی وکلاء کی جانب سے عدالت میں پیشی سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کی۔

عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ کو حکم دیا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 4 اپریل کو پیش کیا جائے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News