منگل,  10 دسمبر 2024ء
خیبرپختونخوا ہ،وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کا غزہ کے لیے 10 کروڑ روپے امداد کا اعلان

پشاور(روشن پاکستان نیوز)خیبرپختونخوا حکومت نے غزہ کے مظلوم شہریوں کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات محمد علی سیف نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے فلسطینیوں کے لیے 10 کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امدادی رقم غزہ کے فلسطینی عوام کے لیے ضروری اشیاء فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ جلد ہی فلسطینی سفیر کو مدعو کرکے امدادی رقم حوالے کی جائے گی۔

بیرسٹرسیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

مزید خبریں