پیر,  20 مئی 2024ء
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو ،معاشی اصلاحات کی جانب اہم پیشرفت

اسلا م آباد (روشن پاکستان نیوز)وزیراعظم کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو معاشی اصلاحات کی جانب اہم پیشرفت،اقتصادی رابطہ کمیٹی حکومت کے اقتصادی ایجنڈے کی تکمیل کو ممکن بنائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف معاشی اصلاحات، معاشی ترقی اور نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے خواہاں ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ منظور شدہ اصلاحاتی عمل کی خود نگرانی کریں گے۔ٹیکس ٹو جی ڈی پی کیلئے اصلاحات حکومت کی بنیادی ترجیح رہے گی۔

کمیٹی ایف بی آر کے منظور شدہ اصلاحاتی منصوبے پر عمل درآمد کی صورتحال کا جائزہ لے گی۔کمیٹی ایف بی آر کے اصلاحاتی ایجنڈے پر تیزی سے عمل درآمد کے لئے ہدایات جاری کرے گی۔وزیراعظم سمجھتے ہیں کہ وزیر خزانہ اورنگزیب معاشی اصلاحات کیلئے اپنا بہترین کردار ادا کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف وزیر خزانہ کو مزید بااختیار بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔وزیر خزانہ کی سربراہی میں ٹیکس پالیسی بورڈ قائم کیا جائے گا جو ٹیکس پالیسی، محصولات کے اہداف، کوآرڈینیشن، انٹگریٹی پالیسی، انڈسٹری مشاورت، ویلیو ایشن پالیسی اور ڈیجیٹلائزیشن کے معاملات دیکھے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News