جمعه,  13 دسمبر 2024ء
معروف صحافی عمران ریاض خان کی ٹوئٹ پر شاہد آفریدی کا جوابی وار

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز )قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی معروف صحافی عمران ریاض خان کی تنقید پر انہیں ’ٹرول‘ قرار دے دیا۔

صحافی عمران ریاض نے موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں شاہد آفریدی کو تنقید کا نشانہ بنایا جس پر سابق آل راؤنڈر نے ان پر خوب طنز بھی کیا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ لائک، ری ٹوئٹ، ویوز وغیرہ کے چکر میں سچ اور جھوٹ میں فرق کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے اور صحافی اور ٹرول میں فرق یہ ہے کہ صحافی تحقیق کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہتان لگانا سب سے آسان کام ہے، میں آج بھی اپنی بات پر قائم ہوں کہ عمران میرا بھائی میرا رول ماڈل تھا جسے دیکھ کر میں نے کرکٹ شروع کی ورنہ میں کرکٹر نہ بنتا، جھوٹ اور پروپیگنڈے سے میرا موقف بدلا اور نہ ہی بدلے گا۔ یہ تحریک انصاف یا عمران خان کی خدمت کرتی ہے۔

مزید خبریں