هفته,  18 مئی 2024ء
اسلام آباد میں پراپرٹی پر بھاری ٹیکس عائد

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)اسلام آباد میں پراپرٹی پر بھاری ٹیکس عائد کر دیا گیا جس کا سی ڈی اے نے نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے۔

سی ڈی اے کے نوٹیفکیشن کے مطابق سیکٹرز اور ہاؤسنگ سوسائٹیز میں پلاٹوں پر سالانہ بھاری پراپرٹی ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شہزاد ٹاؤن، مارگلہ ٹاؤن اور راول ٹاؤن میں 140 مربع گز تک کے پلاٹوں پر 24 ہزار ٹیکس عائد کیا گیا ہے جب کہ 8 کنال تک کے فارم ہاؤسز پر ایک لاکھ 80 ہزار روپے کا پراپرٹی ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 90 سے 120 کنال تک کے فارم ہاؤسز پر پراپرٹی ٹیکس 4 لاکھ 42 ہزار روپے ہوگا، بلیو ایریا میں کمرشل پراپرٹیز گراؤنڈ فلور پر 32 روپے فی مربع فٹ جب کہ بیسمنٹ پر 22 روپے فی مربع فٹ ٹیکس ہوگا۔ رہائشی اپارٹمنٹس پر 22 روپے فی مربع فٹ ٹیکس لگے گا، 26 روپے فی مربع فٹ ٹیکس لگایا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پرائیویٹ اسپتالوں میں 22 روپے فی مربع فٹ، پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز پر 180 روپے فی مربع فٹ جبکہ مارکیز اور شادی ہالز میں پراپرٹی ٹیکس 13 روپے فی مربع فٹ کے حساب سے لگایا جائے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News