جمعرات,  02 مئی 2024ء
افطار کیلئے مزیدار ایگ رولز بنانے کی آسان ترکیب، دیکھیں

اجزاء:

گوشت آدھا کلو
سرکہ 2ٹیبل اسپون
نشاستہ 2ٹیبل سپون
چینی 2ٹیبل اسپون
سویا بین کا اچار 2ٹیبل اسپون
آٹا 6ٹیبل اسپون
انڈے چھ عدد
خودرو پودے ایک کپ
نمک
تیل حسب ضرورت

ترکیب:

گوشت کا باریک قیمہ تیار کریں۔ خودرو پودوں کے ڈنٹھل نکال کر گرم پانی میں بھگو دیں تاکہ نرم ہوجائیں۔ گوشت کو نشاستہ، سویا بین کے اچار اور سرکہ میں ملا دیں۔

تیل کو خوب گرم کرکے اس میں گوشت ڈال کر خوب تلیں پھر اس میں خودرو پودے اور بانس کے درخت کی کونپلیں ڈال کر چند منٹ پکائیں اور اس میں چینی شامل کرکے چمچے سے تین چار بار الٹ پلٹ کریں اور نیچے اتار لیں۔

آٹے میں نمک ملا کر پانی سے گوندھیں اور انڈوں کو اچھی طرح پھینٹ کر آٹے میں ملا کر مکس کریں۔ گوندھے ہوئے انڈے والے آٹے کو کسی صاف تختے پر پھیلا کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر ان پر گوشت تھوڑی تھوڑی مقدار میں رکھیں اور لپیٹ لپیٹ کر رکھتے جائیں۔

جب تمام رول بنالیں تو ان کو گرم تیل میں چھوڑ کر تلیں۔ تلنے کے بعد گرم گرم باہر نکال کر کھانے کے لئے پیش کریں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News