اتوار,  28 اپریل 2024ء
11 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کی نئی بھرتیوں کا عمل شروع ، اپلائی کرنے کا طریقہ و دیگر تفصیلات، جانیں

کراچی(روشن پاکستان نیوز )سندھ میں 11 ہزار 168 پولیس اہلکاروں کی نئی بھرتیوں کا عمل شروع ہوگیا۔

گریڈ 7 کی آسامی کے لیے 18 سے 28 سال تک کے مرد و خواتین امیدوار 23 اپریل 2024 تک آن لائن درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں جس کے لیے سندھ پولیس کے اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل اسٹیبلشمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی رینج کے لیے 3108 مرد، 583 خواتین اور 194 اقلیتی پولیس اہلکار بھرتی کیے جا رہے ہیں۔

حیدرآباد رینج میں 498 خواتین اور 166 اقلیتی اہلکاروں سمیت 3322 اہلکار بھرتی کیے جا رہے ہیں جبکہ میرپور خاص رینج میں 90 خواتین سمیت 597 اہلکار بھرتی کیے جائیں گے۔

سکھر رینج میں 96 خواتین سمیت 638 پولیس اہلکار، لاڑکانہ رینج میں 318 خواتین سمیت 2114 پولیس اہلکار بھرتی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق آئی بی اے سکھر کے تحت ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کو اگلے مرحلے جیسے کہ رننگ اور فزیکل ٹیسٹ میں شامل کیا جائے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News