جمعه,  03 مئی 2024ء
آئی ایم ایف غریب کے جسم کی کھال بھی لے جانے کو تیار۔۔ ایک اور پٹرول بم گرانے کی تیاریاں

اسلام آباد (روشن پاکستا ن نیوز)ہنگائی پر مہنگائی کے بعد آئی ایم ایف نے غریب کے جسم سے کھا ل بھی کھینچ لینے کی ٹھان لی۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ پیٹرول پر لیوی 60 روپے کر لیں اور پیٹرول پر مارچ 2022 میں ختم کیا گیا 18فیصد جی ایس ٹی بھی بحال کیا جائے ۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا کہ مقامی طور پر تیار کی گئی سیگریٹ پر وفاقی ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کی ایک ہی شرح لاگو کی جائے، چاہے منصوبہ مقامی ہو یا غیر مقامی ہو، اور ماحول کو آلودہ کرنے والی مشینری پر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی لگانے کی تجویز دی ہے۔آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے بھی کہا ہے کہ ملک میں تیار شدہ کارڈ اور پرتعیش اشیاء جیسے کہ یاٹس پر بتدریج ایکسائز ڈیوٹی بڑھاتے ہوئے سرحدی کنٹرول کو بڑھایا جائے تاکہ خاص طور پر حساس علاقوں سے تیل کی ذیلی مصنوعات کی غیر قانونی فراہمی سے بچا جاسکے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گر گئی، دوبارہ گنتی میں ن لیگی امیدوار کامیاب،نوٹیفیکیشن جاری

پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی حالیہ برسوں میں متعدد مرتبہ تبدیل ہوئی ہے لیکن مالی سال 2023میں ان میں کافی اضافہ کیا گیا تھا، جولائی 2022 میں پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی ڈیولپمنٹ کی شرح 20 روپے فی لیٹر تھی۔ یہ نومبر 2022 سے 50 روپے فی لیٹر اور ستمبر 2023 تک 60 روپے فی لیٹر کر دی گئی۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم کی مصنوعات میں ایک اور پالیسی تبدیلی لانا چاہیے اور یہ کہ انہیں مارچ 2022 میں سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ کر دیا گیا تھا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News