جمعه,  03 مئی 2024ء
ڈیراسماعیل خان،سیکیورٹی فورسزکےقافلےپرخودکش حملہ،2جوان شہید

ڈی آئی خان (روشن پاکستا ن نیوز)ڈیراسماعیل خان میں ملک دشمن عناصرکاسیکیورٹی فورسزکےقافلےپر خودکش حملہ،نائب صوبیدارسمیت 2جوان شہیدہوگئے۔

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر )کےمطابق ڈیرا اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسزکےقافلےپرخودکش حملہ ہوا، خودکش بمبارنےاپنی گاڑی قافلےسےٹکرادی، دھماکےمیں نائب صوبیداریاسرشکیل اورسپاہی طاہرنویدشہیدہوگئے۔

مزید پڑھیں: جی پی اے کمپلیکس گوادرپرحملہ ناکام،8دہشتگرد مارے گئے

آئی ایس پی آرکےمطابق سیکیورٹی فورسزدہشتگردی کےخاتمےکیلئےپرعزم ہیں،بہادرجوانوں کی قربانیاں ہمارےعزم کومزیدمضبوط کرتی ہیں، ایسےبزدلانہ حملوں کےذمہ داروں کوکیفرکردارتک پہنچایاجائےگا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News