اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں سیاسی جماعتوں نے انتخابی دھاندلی کے خلاف مشترکہ جدوجہد اور ملک میں پارلیمانی جمہوریت کے فروغ اور آئین و قانون کی بالادستی پر اتفاق کیا۔
پی ٹی آئی کے وفد میں عمر ایوب، اسد قیصر، جنید اکبر اور ڈاکٹر امجد خان شامل تھے۔