هفته,  04 مئی 2024ء
23 مارچ کو پاکستان سمیت دنیا کے 180 ممالک میں ایک گھنٹے کیلئے بجلی بند کیوں اور کس وقت کی جائیگی ؟ دیکھیں

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پاکستان سمیت دنیا کے 180 ممالک میں ارتھ آور 23 مارچ کی رات منایا جائےگا۔

پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات ساڑھے 8 سے ساڑھے 9 بجے تک ،ایک گھنٹے کے لیے تمام اضافی لائٹس اور برقی آلات بند کر دیئے جائیں گے ۔

ارتھ آور پاکستان سمیت دنیاکے 180 ممالک میں منایاجائے گا ، پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات ساڑھے 8 سے ساڑھے 9 بجے تک ،ایک گھنٹے کے لیے تمام اضافی لائٹس اور برقی آلات بند کر دیئے جائیں گے ۔

وفاقی دار الحکومت میں پارلیمنٹ ہاوس اور وزیر اعظم سمیت تمام اہم سرکاری عمارتوں کی لائٹس بجھا دی جائیں گی ۔ ارتھ آور منانے کا مقصد زمین کو ماحولیاتی اثرات سے بچانا، ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف حکومتوں کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلانا اوراپنے سیارے کے تحفظ کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت کو اجا گرکرنا ہے۔

ورلڈ وائڈ فنڈ تنظیم نے 2007 میں پہلی مرتبہ ارتھ آور منایا اور اس کا آغاز آسٹریلیا کے شہر سڈنی سے کیا گیا

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News