هفته,  23 نومبر 2024ء
یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن نے45 ہزارمیٹرک ٹن چینی خریداری کا ٹینڈر منسوخ کردیا،دیکھیں تفصیل

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے 45 ہزار میٹرک ٹن چینی کی خریداری کا ٹینڈر منسوخ کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں ممکنہ قلت پر قابو پانے کے لیے چینی کی خریداری کا ٹینڈر جاری کیا گیا۔

یوٹیلیٹی سٹورز کے ذرائع نے بتایا کہ چینی کی زیادہ بولی لگنے پر ٹینڈر منسوخ کر دیا گیا، سب سے کم بولی 142 روپے فی کلو ملی، جس میں اخراجات شامل کرنے کے بعد 155 روپے فی کلو قیمت ہونی چاہیے تھی۔

یوٹیلیٹی سٹورز کے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ کارپوریشن کے پاس چینی کے وافر ذخائر موجود ہیں، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے 45 ہزار میٹرک ٹن سے کم بولی طلب کی۔

مزید خبریں