جمعه,  05 جولائی 2024ء
ایٹمی ہتھیاروں کی دھمکی،ایک غلطی عالمی امن کیلئے خطرہ ،انتونیوگوتریس

نیو یارک (نیوز ڈیسک) سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتیریس کا کہنا تھا کہ ایٹمی ہتھیاروں کی دھمکی دنیا کی تباہی کا سبب بن سکتی ہے ۔ ہیروشیما اور ناگاساکی میں تباہی کے تقریباً 80 سال بعد بھی جوہری ہتھیار عالمی امن کیلئے واضح خطرہ ہیں۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ جوہری ہتھیار نہ رکھنے والی ریاستیں تخفیف اسلحہ کی کوششوں کی حمایت کریں۔

انہوں نے جوہری ہتھیار رکھنے والی ریاستوں پر زور دیا کہ وہ 6 شعبوں میں کارروائی کیلئے رہنمائی کریں جس میں بات چیت اور جوابدہی شامل ۔ایٹمی ہتھیار طاقت، رینج اور اسٹیلتھ میں بڑھ رہے ہیں۔

ایک غلطی بڑی تباہی کا سبب بن سکتی ہے۔ جاپان واحد ملک جو حملے کی جارحانہ قیمت کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ بہتر جانتا ہے۔ تخفیف جوہری اسلحہ ہی خودکشی کے سائے کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کا واحد راستہ ہے۔

آسکر ایوارڈ جیتنے والی فلم اوپن ہائمر میں جوہری تباہی کو سامنے لایا گیا۔ جوہری ہتھیار رکھنے والی ریاستوں کو جوہری تجربات پر پابندی کی توثیق کرنی چاہئے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News