هفته,  27 جولائی 2024ء
اہم پی ٹی آئی رہنما خیال کاسترو فیصل آباد کچہری سے گرفتار

فیصل آباد(روشن پاکستان نیوز) سابق صوبائی وزیر و پی ٹی آئی رہنماخیال کاسترو کو ضلع کچہری سے گرفتار کرلیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما خیال کاسترو جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانت کرانے ضلع کچہری پہنچے تو وہاں پہلے سے موجود سول کپڑوں میں ملبوس اہلکار زبردستی گاڑی میں ڈال کر لے گئے۔

یاد رہے کہ سابق صوبائی وزیر 9 مئی واقعے کے مقدمات میں مطلوب تھے، خیال کاسترو صوبائی حلقہ پی پی 118 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News