هفته,  23 نومبر 2024ء
سرکاری ملازمین کے لیے پنشن کے حوالے سےبہت بڑی خبر

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سپریم کورٹ نے نیشنل بینک کے 11500 ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی ادائیگی کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے نیشنل بینک کی نظرثانی درخواست خارج کردی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں نیشنل بینک کے ریٹائرڈ ملازمین سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

سپریم کورٹ نے نیشنل بینک کے 11500 ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی ادائیگی کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے نیشنل بینک کی نظرثانی کی درخواست مسترد کردی۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ نیشنل بینک 11500 ریٹائرڈ ملازمین کو ایک ماہ میں 60 ارب روپے پنشن کے طور پر ادا کرے۔

سپریم کورٹ نے 6 سال بعد نظر ثانی کی درخواست خارج کرتے ہوئے ملازمین کو پنشن دینے کا فیصلہ برقرار رکھا۔

مزید خبریں