اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید احمد طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے۔
ذرائع کے مطابق سعید احمد کافی عرصے سے علیل تھے، نماز جنازہ کا اعلان مرحوم کے بیٹے کی دبئی سے آمد کے بعد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ مرحوم نے پاکستان کے لیے 41 ٹیسٹ کھیلے، مرحوم نے پانچ سنچریوں اور سولہ نصف سنچریوں کی بدولت 2991 رنز بنائے۔ مرحوم نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز 1958 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کیا اور اپنا آخری ٹیسٹ بھی 1973 میں میلبورن میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلا۔