هفته,  23 نومبر 2024ء
پی ٹی آئی کا ر کنان کیلئے خوشخبری ،بانی پی ٹی آئی مقدمات سےبری ہو گئے

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز )اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کے مزید دو مقدمات میں بری کر دیا۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، سیف اللہ نیازی، عامر کیانی، علی نواز اعوان، راجہ خرم، فیصل جاوید، شیخ رشید اور شیریں مزاری کو بھی دو مقدمات میں بری کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ صاحب بلال نے بانی پی ٹی آئی اور دیگر کی بریت کی درخواستیں منظور کر لیں۔

عدالت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور دیگر ملزمان پر لانگ مارچ کے دوران لوگوں کو اکسانے کا الزام ہے، اگر بانی پی ٹی آئی اور دیگر کی جانب سے عوام کو اکسایا گیا تو استغاثہ کو یہ ثابت کرنا ہوگا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ صاحب بلال نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف عدالت میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا، ان کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے ریکارڈ ناکافی ہے۔

عدالت نے کہا کہ استغاثہ کی جانب سے جمع کرایا گیا ریکارڈ اتنا مضبوط نہیں کہ بانی پی ٹی آئی اور دیگر ملزمان کا جرم ثابت ہو سکے۔، بانی پی ٹی آئی و دیگر ملزمان کو تھانہ بارہ کہو میں درج دو مقدمات میں بری کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی لانگ مارچ توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بریت کی درخواست منظور کرلی تھی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کو 2 مقدمات سے بری کر دیا۔

مزید خبریں