لاہور(روشن پاکستان نیوز) پنجاب سے سینیٹ کیلئے 5 وفاقی اور ایک صوبائی وزیر سمیت 32 امیدوار سامنے آئے ہیں۔
“میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار اسلام آباد، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیرتوانائی مصدق ملک، وفاقی وزیر برائے معاشی امور احد چیمہ،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور صوبائی وزیر طاہر خلیل سندھو بھی سینیٹ کیلئے امیدوار ہیں۔ سید محسن نقوی نے 2، احد خان چیمہ نے 2 اور مصدق ملک نے بھی 2 کاغذات نامزدگی جمع کرائے جو تمام منظور کرلیے گئے۔
مزید پڑھیں: ن لیگ کی حکومت سنگین بحرانوں سے نبرد آزما ہے،غلام فرید ، شازیہ تارڑ











