لاہور (روشن پاکستان نیوز) طالبہ کو مبینہ طور پرہراساں کرنیوالا ٹیکسی ڈرائیور ڈرامائی انداز میں پولیس نے گرفتارکرلیا ۔ ذرائع کے مطابق طالبہ نے رائیونڈ کے علاقے سے 15ایمرجنسی کال پر بتایا کہ ٹیکسی ڈرائیور نے یونیورسٹی لے جاتے ہوئے اسے ہراساں کرنے کی کوشش کی۔اس پر سیف سٹی ٹیم نے فوری طورپر پولیس کو الرٹ میسج کردیا جس کے بعد پولیس لڑکی کو ریسکیو کیلئے نواب ٹاؤن کے علاقے میں پہنچ گئی جہاں طالبہ کو ریسکیو کیا۔سیف سٹی کیمروں کی ویڈیومیں طالبہ کو چلتی گاڑی سے اترتے اور پھر زور سے گاڑی کا دروازہ بند کرتے بھی دیکھاجا سکتا ہے۔ملزم کی گاڑی کو سیف سٹی کیمروں سے ٹریس کرتے ہوئے اس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ترجمان سیف سٹی کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے تفتیش کاآغازکرد