پیر,  16  ستمبر 2024ء
ہماری ملکی معیشت قرضوں پر چل رہی ہے، مزید قرضہ لینا ہوگا،احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہماری ملکی معیشت قرضوں پر چل رہی ہے، ہمیں اپنے قرضے اتارنے کے لیے آئی ایم ایف سے مزید قرضہ لینا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے جموں ہاؤس درمان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ملکی معیشت قرضوں پر چل رہی ہے، پی ٹی آئی کے بانی دور میں ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا تھا، ادائیگی کے لیے ہمیں آئی ایم ایف سے مزید قرضہ لینا ہوگا۔
احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کو سالانہ 7000 ارب ملتے ہیں، 5000 ارب کا قرضہ ادا کرنا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں زرعی، صنعتی پیداوار اور درآمدات میں اضافہ کرنا ہو گا، پوری قوم کو مل کر کام کرنا ہو گا، ملک میں قرضوں کی بڑی وجہ کرپشن ہے، جس پر قابو پا کر ملکی وسائل کو ترقی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ .

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج ہمیں غلط معلومات کے چیلنجز کا سامنا ہے، ورلڈ اکنامک فورم نے بھی غلط معلومات کو دنیا کا بڑا چیلنج قرار دیا ہے، معاشرے میں پولرائزیشن ایک بڑا ہتھیار بن چکا ہے، ہمیں مل کر اس پر قابو پانا ہوگا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News