جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
عوام کیلئے اچھی خبر ، عید کے بعد نئی بسیں چلانے کا اعلان

کراچی (روشن پاکستان نیوز)سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے عید کے بعد کراچی میں نئی بسیں چلانے کا اعلان کردیا۔

سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کراچی والوں کو خوشخبری سنادی۔

ان کا کہنا ہے کہ عید کے بعد کراچی کے مختلف روٹس پر نئی بسیں چلائی جائیں گی جب کہ پنک بس سروس کی بسوں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ عوام کو حکومت سندھ کی جانب سے دی گئی ذمہ داری سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔ نگران حکومت میں منصوبے تاخیر کا شکار ہوئے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور صدر آصف زرداری نے ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر پر توجہ دینے کی خصوصی ہدایات دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے لیے گرین بسیں شروع کر دی گئی ہیں، کچھ نئی بسیں آ چکی ہیں اور وہ بھی سڑکوں پر آئیں گی۔ الیکٹرک بسوں کے 2 نئے روٹس عید کے بعد شروع ہوں گے۔

صوبائی وزیر نے میرپورخاص کے حوالے سے بھی اعلان کیا اور کہا کہ میرپورخاص میں بھی پیپلز سروس کی بسیں چلائی جائیں گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News