پیر,  31  اگست 2026ء
محکمہ داخلہ آزادکشمیر کا آج سے وادی میں مرحلہ وار انٹرنیٹ بحال کرنے کا اعلان

مظفرآباد(روشن پاکستان نیوز) محکمہ داخلہ آزادکشمیر نے آج سے وادی میں مرحلہ وار انٹرنیٹ بحال کرنے کا اعلان  کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مظفرآباد ڈویژن کے ضلع نیلم میں انٹرنیٹ مکمل بحال کر دیا گیا ۔ ضلع حویلی کہوٹہ میں بھی انٹرنیٹ سروس مکمل بحال کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق میرپور اور بھمبر میں ڈی ایس ایل سروس بحال کر دی گئی ۔

جہلم ویلی ،باغ ،دھیرکوٹ اور کوٹلی میں صرف تعلیمی اداروں اور بینکوں کے لیے ڈی ایس ایل سروس بحال کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں اور بینکوں کو وائٹ لسٹڈ ڈی ایس ایل کنکشن دیا جائے گا۔

موبائل فون ڈیٹا انٹرنیٹ سروس پھر بند، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وائٹ لسٹڈ اداروں کے سربراہان حلف نامہ جمع کرائیں گے، انٹرنیٹ قومی سلامتی کے خلاف استعمال نہ کرنےکی ضمانت لازمی قرار دی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پونچھ ڈویژن کے راولاکوٹ اور سدھنوتی اضلاع میں انٹرنیٹ سروس معطل رہے گی۔

واضح رہے کہ نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی نے انٹرنیٹ سروس آئندہ 2 روز میں بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں