کیلیفورنیا (روشن پاکستان نیوز) ایپل اس سال ستمبر میں اپنے نئے آئی فون 18 پرو اور پرو میکس ماڈلز پیش کرنے جا رہا ہے۔ حالیہ رپورٹس کے مطابق، اس بار ڈیزائن میں بڑی تبدیلیوں کے بجائے ایپل نے کارکردگی اور کیمرہ ٹیکنالوجی پر زیادہ توجہ مرکوز کی ہے۔
چھوٹا ‘ڈائنامک آئی لینڈ’ (Dynamic Island)
آئی فون 14 پرو سے متعارف کرایا گیا ڈائنامک آئی لینڈ پہلی بار سائز میں 35 فیصد تک چھوٹا ہونے کی توقع ہے۔ ایپل نے فیس آئی ڈی (Face ID) کے کچھ حصوں کو ڈسپلے کے نیچے چھپانے میں کامیابی حاصل کر لی ہے، جس سے اسکرین پر زیادہ جگہ دستیاب ہوگی۔
ویری ایبل اپرچر کیمرہ (Variable Aperture)
فوٹو گرافی کے شوقین افراد کے لیے یہ سب سے بڑی خبر ہے۔ آئی فون 18 پرو کے مین کیمرہ میں پہلی بار DSLR جیسا ‘ویری ایبل اپرچر’ فیچر دیا جا سکتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ کیمرہ روشنی کے حساب سے اپنے لینز کو ایڈجسٹ کر سکے گا، جس سے رات کے وقت اور پورٹریٹ تصاویر میں حیران کن نتائج ملیں گے۔
ایپل کا اپنا 5G موڈیم (C2 Modem)
کئی سالوں تک کوالکم پر انحصار کرنے کے بعد، ایپل اب اپنا تیار کردہ C2 سیلولر موڈیم متعارف کرانے جا رہا ہے۔ یہ موڈیم نہ صرف تیز ترین 5G اسپیڈ فراہم کرے گا بلکہ اس میں سیٹلائٹ کے ذریعے انٹرنیٹ چلانے کی سہولت بھی متوقع ہے، تاکہ آپ سگنل نہ ہونے کی صورت میں بھی جڑے رہیں
موبائل بیلنس میں غیر متوقع کٹوتیوں پر پی ٹی اے کا اہم بیان
ریکارڈ توڑ بیٹری لائف
آئی فون 18 پرو میکس میں اب تک کی سب سے بڑی 5,200 mAh بیٹری دی جا سکتی ہے۔ نئی چپ اور موڈیم کی بچت کے ساتھ مل کر یہ بیٹری آئی فون کی تاریخ میں سب سے طویل ترین بیک اپ فراہم کرے گی۔
دلکش اور منفرد رنگ
ایپل اس بار روایتی رنگوں کے ساتھ ساتھ کتھئی (Brown)، جامنی (Purple) اور برگنڈی (Burgundy) جیسے نئے اور بولڈ رنگ متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ پچھلے حصے کے ڈیزائن میں گلاس اور ایلومینیم کو اس طرح جوڑا جائے گا کہ ‘دو رنگوں ‘ والا فرق ختم ہو کر ایک ہموار لک فراہم کرے۔
بہتر وائی فائی کنیکٹیویٹی
فون میں نئی N2 نیٹ ورکنگ چپ شامل کی جائے گی، جو وائی فائی کی کارکردگی اور رینج کو بہتر بنائے گی۔ اس سے گیمنگ اور ویڈیو اسٹریمنگ کے دوران سگنل ڈراپ ہونے کا خطرہ کم ہو جائے گا۔











