اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) گوگل نے خاموشی سے اپنی مقبول سروس میپس میں ایک دلچسپ تبدیلی کی ہے جس کا علم بیشتر افراد کو نہیں ہوسکا۔
9 ٹو 5 گوگل کی رپورٹ کے مطابق گوگل میپس میں نئے گریڈینٹ آئیکون کو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔
یہ نیا آئیکون بھی پرانے آئیکون کی طرح ایک پن پر مشتمل ہے مگر اسے زیادہ بہتر بنایا گیا ہے۔
گوگل کروم میں 3 بہترین فیچرز صارفین کیلئے متعارف
نئے آئیکون کا اوپری رِنگ کچھ پتلا کیا گیا ہے جبکہ اندرونی سفید دائرہ پہلے سے زیادہ بڑا ہے۔
گوگل کی جانب سے آئیکون کے رنگوں کو بھی تبدیل کرتے ہوئے جیمنائی اور اے آئی سے متاثر گریڈینٹ رنگوں کو نئے آئیکون کا حصہ بنایا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اب بھی صارفین اس آئیکون کو آسانی سے پہچان لیں گے مگر پھر بھی یہ پہلے سے کافی مختلف ہے۔











