اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) کراچی سمیت ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس شدید متاثر ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بھی انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہے۔
کوئٹہ میں انٹرنیٹ صارفین نے حکام سے سروس کی مکمل بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔
وہیں پشاور کے بھی مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس شدید متاثر ہے
انٹرنیٹ کی سست رعوی کے باعث آن لائن کام کرنے والے صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
مزید پڑھیں: انٹرنیٹ سروس مکمل بحال نہ ہوسکی، صارفین رُل گئے
دوسری جانب پی ٹی اے کی جانب سے حالیہ بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے وی پی این کو پر پابندی نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کہا گیا کہ حکومت نے وی پی این پر پابندی نہ لگانے کا فیصلہ کیا، وزارت قانون کے مطابق حکومت کے پاس الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (PECA) 2016 کے تحت اس طرح کی پابندی نافذ کرنے کا قانونی اختیار نہیں ہے۔