جمعرات,  12 دسمبر 2024ء
انٹرنیٹ سروس مکمل بحال نہ ہوسکی، صارفین رُل گئے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  انٹرنیٹ سروس تاحال مکمل بحال نہ ہونے سے صارفین رُل گئے، صارفین کو براؤزنگ اور ڈاؤن لوڈنگ میں مسائل کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اورراولپنڈی میں معمولات زندگی مکمل بحال ہوگئی تاہم جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ سروس تاحال مکمل بحال نہ ہوسکی۔

بیشتر علاقوں میں موبائل ڈیٹا پر انٹرنیٹ سروس جزوی معطل ہے، دونوں شہروں میں انٹرنیٹ صارفین کو براؤزنگ اور ڈاؤن لوڈنگ میں مسائل کا سامنا ہے جبکہ شہریوں کوڈاکیومنٹس اوروائس نوٹس بھیجنے میں بھی شدیدمشکلات ہورہی ہے۔

سوشل میڈیا ایپلی کیشنز وی پی این کے بغیر سست روی کا شکارہیں، انٹرنیٹ سست ہونے سے آئی ٹی سمیت آن لائن کاروبارکرنے والوں کوبھی شدید پریشانی ہورہی ہے۔

شہریوں کا یہی کہنا ہے انٹرنیٹ سروس کو فوری اور مکمل بحال کیا جائے۔

مزید پڑھیں: مختلف شہروں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس متاثر ، شہریوں کو شدید مشکلات

دوسری جانب ملک کے مختلف حصوں میں وائی فائی پر انٹرنیٹ کی رفتار نہایت سست ہوگئی ہے جبکہ موبائل نیٹ ورک میں بھی خلل ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو کال ملانے، سوشل میڈیا پر وائس نوٹ،تصاویر،ویڈیوز اپلوڈنگ،ڈاؤن لوڈنگ میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

اس حوالے سے حکومت کی جانب سے اب تک کوئی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔

مزید خبریں