اتوار,  08  ستمبر 2024ء
سائبر سیکیورٹی فرم کی غلطی نے لاکھوں مائیکروسوفٹ سسٹمز کو ناکارہ بنا ڈالا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) تین دن قبل دنیا بھر میں مائیکروسوفٹ سسٹم میں پیدا ہونے والی خرابی متعلقہ سائبر سیکیورٹی فرم کی غلطی کا نتیجہ تھی۔ کراؤڈ اسٹرائیک نامی کمپنی نے تسلیم کیا ہے کہ سیکیورٹی اپ ڈیٹس میں کچھ کمی رہ جانے سے دنیا بھر کے سسٹمز کے لیے غیر معمولی تکنیکی پیچیدگیاں پیدا ہوئیں۔

سائبر سیکیورٹی فرم کی تکنیکی غلطی یا غفلت کے نتیجے میں دنیا بھر میں مائیکروسوفٹ کے 85 لاکھ سے زائد کمپیوٹر سسٹمز متاثر ہوئے اور لاکھوں کاروباری اداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ امریکا اور یورپ میں ہزاروں پروازیں روک دی گئیں۔

پاور گرڈ، ایمرجنسی سروسز، اے ٹی ایمز، بینکنگ سسٹمز، ایئر لائنز، اسٹاک مارکیٹس، ریٹیلرز اور دیگر کاروباری اداروں کو آؤٹیج کا سامنا کرنا پڑا جس سے مجموعی طور پر اربوں سَودے متاثر ہوئے۔

مائیکروسوفٹ نے اعلان کیا ہے کہ اب وہ کراؤڈ اسٹرائیک کے ساتھ ساتھ امیزون اور گوگل سروسز کے ساتھ مل کر بھی سائبر سیکیورٹی پر کام کر رہا ہے۔

کراؤڈ اسٹرائیک کے چیف آپریٹنگ آفیسر جارج کرٹز نے ایک ٹی وی انٹرویو میں تکنیکی خرابی کی وضاحت کی تاہم اُن کے لہجے میں اعتماد برائے نام بھی نہیں تھا۔

مزید پڑھیں: پہلی بار محرم میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس فعال ہے: عظمیٰ بخاری

این بی سی ٹی وی کے پروگرام میں جارج کرٹز نے تسلیم کیا کہ کمپنی نے اپ ڈیٹنگ میں ایک اہم فائل شامل نہیں تھی جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں تکنیکی پیچیدگی پیدا ہوئی۔

 

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News