جمعه,  19 دسمبر 2025ء
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ

کراچی(روشن پاکستان نیوز)  پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ ہوگیا۔

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن 2 بج کر 30 منٹ پر خلا میں بھیجا جائے گا، چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن’آئی کیوب قمر‘چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے روانہ ہورہا ہے۔

انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے رکن کور کمیٹی ڈاکٹرخرم خورشید نے کہا کہ پاکستان کا سیٹلائٹ مشن 3 سے 6 ماہ تک چاند کے اطراف چکر لگائے گا، سیٹلائٹ کی مدد سے چاند کی سطح کی مختلف تصاویر لی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس تحقیق کے لیے اپنی سیٹلائٹ سے لی جانے والی چاند کی تصاویر ہوں گی۔

مزید پڑھیں: مفتاح اسماعیل کا عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

جنرل منیجر آئی ایس ٹی سید ثمر عباس کا کہنا تھاکہ یہ تاریخ ساز مناظر ہیں، پاکستان کا پرچم چاند کے مدار میں پہنچنے والا ہے،سید چند منٹ میں پاکستان کا سیٹلائٹ ہینان اسپیس اسٹیشن سے چائنا کے سیٹلائٹ کے روانہ ہوجائےگا۔

مزید خبریں