شارجہ (روشن پاکستان نیوز)پنجاب میوزک گروپ(پی ایم جی) اور کلر پیک پرنٹنگ سروس(سی پی) کے زیر اہتمام اسپیشل فیملی پروگرام آج منعقد کیا جا رہا ہے، پروگرام میں نامور گلو کار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق کلر پاک پرنٹنگ سروس اور پنجاب میوزک گروپ کی جانب سے آج رات آٹھ بجے سے لے کے 12 بجے تک اسپیشل فیملی پروگرام بمقام مبارک سنٹر شارجہ میں منعقد کیا جا ئیگا۔ پروگرام کے مہمانان خصوصی معروف پاکستانی عالم دین وسکالرمفتی عبدالقوی،ابو حماد، شوکت جمال، سردار اسلم سرکانی ہوں گے۔ جبکہ میڈم پی ایم جی کوئین شہناز خان بھی ”سپشل گیسٹ ”ہونگی۔

پروگرام کے منتظمین نزاکت علی خان،محمداحمد، ایس ایم شاہزیب ہیں۔ ایونٹ میں گلوکارہ دانش علی، خوش بخت، خرم،آصف ،جہانگیر سلیم ،سہراب علی خان ،قوال دانش عرفان اور واجد عرفان جبکہ انڈین سارے گاما جیتنے والے چھوٹے استاد فرخ علی خان مون اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے اورشرکامحفل کو لطف اندوز کرنے کیلئے اپنے مکمل سازوسامان کے ساتھ اسٹیج پر اترینگے۔
مزید پڑھیں: مفتی قوی کا شارجہ کے تاریخی گرائونڈ کا دورہ،یادگارچھکالگانے پر میاں داد کو سلام پیش
جیلانی سنگر اور ملک سنگر 111 گروپ بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریگا۔ پاک پنجاب میوزک گروپ کے ارکان میں گل محمد، زیبہ خان، استاد سلیمان کھوکھر، میاں لیاقت، فرید خرم ،حسین وارثی ،جاوید اختر سنگر ،یاسمین خان شامل ہیں۔ پروگرام میں شرکت اور کوریج کے لئے روشن پاکستان نیوز ،پی این جی نیوز،ٹی این نیوز،امارات نیوزکی ٹیم کو بھی خصوصی دعوت دی گئی ہے ۔