کراچی(روشن پاکستان نیوز) معروف پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی میزبان مشی خان نے سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ کل پیپلز پارٹی کا جمہوریہ دیکھ کر خوشی ہوئی، لیکن آج پیپلز پارٹی نے دوبارہ مایوس کیا۔
انہوں نے بتایا کہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو حیدرآباد سے کراچی واپسی کے دوران ان کے راستے میں جان بوجھ کر رکاوٹیں ڈالی گئیں، جس کے باعث انہیں حیدرآباد سے کراچی پہنچنے میں ساڑھے سات گھنٹے لگ گئے۔
مزید پڑھیں: سوشل میڈیا پر نازیبا مواد اور اخلاقی اقدار کا زوال
مشی خان نے ویڈیو میں مزید کہا کہ ہمارا راستہ روکا گیا اور ہمیں مجبوراً ویران اور سنسان راستوں سے ہو کر کراچی پہنچنا پڑا۔
واضح رہے کہ کراچی کے ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو باغ جناح میں آج کے جلسے کی اجازت دے دی ہے، تاہم پارٹی نے پھر بھی مزار قائد کے گیٹ پر جلسے کا اعلان کیا ہے۔











