جمعرات,  05 دسمبر 2024ء
محمد حارث شادی کے بندھن میں بندھ گئے
  1. اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) قومی کرکٹر محمد حارث شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

محمد حارث کی بارات کی تقریب پشاور میں ہوئی، ان کی دعوت ولیمہ کی تقریب آج پشاور میں ہی ہوگی۔

ان کی بارات میں دوست اور رشتہ دارشریک ہوئے، کرکٹر کے بھائی محمد انس نے کہا کہ حارث کی شادی خاندان میں ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم محمد حارث کی خوشحال زندگی کے لئے دعا گو ہیں، یاد رہے کہ محمد حارث نے چھ ستمبر کو سوشل میڈیا پر نکاح کی خوشخبری سنائی تھی۔

مزید پڑھیں: ’شادی سے خوش نہیں تو پیسے دیجیے اور شادی برباد کرائیں: اسپین کے شہری کا انوکھا کاروبار

مزید خبریں