جمعرات,  12 مارچ 2026ء
سابق وزیراعظم آزاد کشمیرسردار تنویر الیاس اور چوہدری ریاض کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء چوہدری ریاض سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات، ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور آزاد کشمیر و پاکستان کی سیاسی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ جمہوری عمل کے تسلسل اور عوامی مسائل کے حل کے لیے سیاسی قیادت کو مشترکہ کردار ادا کرنا چاہیے، اس موقع پر خطے کی مجموعی سیاسی صورتحال اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور مستقبل میں بھی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید خبریں