جمعرات,  12 مارچ 2026ء
مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللّٰہ مبینہ قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

سرینگر(روشن پاکستان نیوز) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے رہنما ڈاکٹر فاروق عبداللّٰہ مبینہ قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر فاروق عبداللّٰہ شادی میں شریک تھے جہاں ان پر انتہائی قریب سے ایک شخص نے پستول سے گولی چلانے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی اہلکار نے بروقت اس شخص کو روک کر ڈاکٹر فاروق عبداللّٰہ کو بچالیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے سیکریٹری اطلاعات زاہد مغل وزیر اعظم آزاد کشمیر کے مشیر مقرر

ملزم کو قابو کرکے گرفتار کرلیا گیا، واقعہ میں کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا۔ ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

مقبوضہ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللّٰہ نے اپنے والد کی جان بچنے پر اللّٰہ کا شکر ادا کیا۔

مزید خبریں