هفته,  19 جولائی 2025ء
یوم قرارداد الحاق پاکستان پر جموں کشمیر پیپلز پارٹی کی عظیم الشان ریلی، کشمیریوں کے پاکستان سے لازوال رشتے کا اعادہ

رولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام یوم قرارداد الحاق پاکستان کے موقع پر جے کے پی پی کے صدر ممبر قانون ساز اسمبلی سردار حسن ابراہیم خان کی قیادت میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد سے ایک عظہم الشان ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے باہر اختتام پذیر ہوئی ریلی میں کارکنوں اور سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ریلی سے سردار حسن ابراہیم خان کے علاوہ سردار اسد ابراہیم خان، سردار آفتاب عالم سیکرٹری جنرل،سردار یاسر الطاف چیف آرگنائزر،سردار خادم طاہر سیکرٹری اطلاعات اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ یاد رہے کہ یو این او آفس میں ایک رو زقبل ہی یاداشت پیش کر دی گئی تھی۔ ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سردار حسن ابراہیم خان نے کہا کہ 19جولائی 1947کو غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کے گھر آبی گزرگاہ سرینگر میں پاکستان سے وفا کی قرارداد منظور ہوئی تھی اس پر آج بھی کشمیری قائم ہیں اور جس کی تکمیل کیلئے تحریک آزادی جاری ہے اسی قرار داد کی روشنی میں اقوام متحدہ میں کشمیریوںکو حق خود ارادیت کا آپشن دیا لیکن بدقسمتی سے گزشتہ 77سالوں سے بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث عالمی ادارہ اپنی قرارداد پر عمل کرنے میں ناکام رہا ۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کشمیرلوں کے دل سے پاکستان کی محبت نہ نکال سکا کشمیریوں کا پاکستان سے جغرافیائی ثقافتی اور نظریاتی رشتہ جس کو کوئی طات توڑ نہیں سکتی ہمارے اسلاف نے پاکستان بننے سے دو ہفتے قبل ہی پاکستان کے حق میں قرارداد منظور کرکے یہ ثابت کیا کہ کشمیری پاکستان سے پہلے پاکستانی تھے۔ انہوںنے کہا کہ بھارت تمام جبر و تشدد کے با وجود جدوجہد آزادی کو ختم نہیں کر سکا اگر بھارت نے اپنی روش نہ بدلی تو کشمیر بھارت کیلئے قبرستان ثابت ہوگا ۔ انہوںنے کہا کہ کشمیری آج بھی 19جولائی 1947 کے فیصلے پر قائم ہیںآج75سال سے زائدعرصہ گزرنے کے با وجود 19جولائی 1947 محض ایک تاریخی دن نہیں بلکہ اپنی شناختی وابستگی اور نظریاتی سمت کا دن ہے اپنے شہدا کے خون سے عہد کو دوہرانے کا دن ہے ، شہدائے کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا غازی ملت اور ان کے رفقا نے جس منزل کا تعین کیا تھا آج کے دن یہ عہد کرتے ہیں کہ اس پر پہنچ کر دم لیں گے اور انکے مشن کو ہر حال میں مکمل کیا جائے گا۔اس موقع پر شیخ فضل کریم ،نمبر دار سردار محمد نذیر خان،سردار ممتاز خان،سید آصف گیلانی، سردار عبدالنعیم،سردار تسلیم باغی، سردار وحید اکرم ،عامرساعل،سردار عارف خان،کیپٹن جمال خان سردار سلیم محمود ،عبیدارشد اور دیگر نے بھی ریلی میں شرکت کی۔آخر شہدا کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

مزید خبریں