اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) جموں کشمیر پیپلز پارٹی کی ایڈوائیزری کمیٹی کا اہم اجلاس ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر سردار حسن ابراھیم خان کی صدارت میں مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں سینئر رہنما سید نشاط کاظمی ایڈوکیٹ، مرکزی سیکرٹری جنرل سردار أفتاب عالم ،چیف آ رگنائزر سردار یاسر الطاف ،سیکرٹری اطلاعات سردار خادم طاہر، سردار تسلیم باغی اور شیخ جاوید افطا نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 19 جولائی یوم قرارداد الحاق پاکستان بھرپور طریقے سے منایا جائے گا اس سلسلہ جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام ایک ریلی پریس کلب اسلام آباد سے یو این او کہ دفتر تک نکالی جائے گی جہاں اقوام متحدہ کے نماندوں کو یاداشت پش کی جائے گی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ جے کے پی پی آئندہ ہونے والے انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور ہر حلقے میں اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔ اجلاس میں آ زاد کشمیر کی سیاسی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ ا کھاڑ بچھاڑ کی سیاست سے سر حد پار غلط پیغام جائے گا جس سے تحریک آزادی پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سردار حسن ابراہیم نے کہا کہ 19جولائی تاریخی دن ہے جب قرارداد الحاق پاکستان غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کے گھر أبی گزر گاہ سرینگر میں منظور ہوئی جس میں کشمیریوں کی منزل کا تعین کیا گیا جس کی تکمیل کہ لیے آج تک کشمیری قربانی دے رہے ہیں بھارت نے تحریک آزادی کو ظالمانہ طاقت سے دبانے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام رہا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ بے نقاب ہو چکا مودی اور نیتن یاہو انسانیت کہ قاتل ہیں جن کی دشت گردانہ پالیسیاں عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں دنیا اس کا نوٹس لے فلسطینیوں اور کشمیریوں کو اپنی مرضی سے جینے کا حق دیا جائے۔ انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ 19 جولائی کی ریلی میں بھرپور شریک ہوں جس کیلئے ابھی سے تیاری شروع کریں۔
