بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
شہید برہان وانی کو خراجِ عقیدت، مقبوضہ کشمیر میں پوسٹرز چسپاں

سری نگر (روشن پاکستان نیوز)ممتاز نوجوان کشمیری رہنما برہان مظفر وانی کو ان کے یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے مقبوضہ کشمیر میں پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے برہان وانی کو دیگر 2 ساتھیوں کے ہمراہ 8 جولائی 2016ء کو ضلع اسلام آباد کے علاقے کوکر ناگ میں ایک جعلی مقابلے کے دوران شہید کیا تھا۔

برہان وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک عوامی احتجاجی تحریک نے جنم لیا تھا۔

کے ایم ایس کے مطابق مختلف آزادی پسند جماعتوں کی جانب سے لگائے گئے پوسٹرز میں لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ برہان وانی اور دیگر شہدا ء کو یاد رکھیں، ان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کریں اور شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ اظہارِ یک جہتی کریں۔

پوسٹرز میں لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بھارت کے مذموم عزائم کو مل کر ناکام بنائیں۔

یہ پوسٹرز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی پھیلائے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں