برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ان دنوں صحت کے حوالے سے خاص توجہ درکار ہے اس کے لئے صدقہ بھی دیں، کسی بھی بیماری کو معمولی سمجھ کر نظر انداز نہ کریں، ضروری چیک اپ کروا لیں تاکہ تسلی ہو سکے۔ ابھی کسی بڑے کام میں ہاتھ نہ ڈالیں، ہو سکے تو کم سے کم 45 دنوں تک انتظار کریں تاکہ ستاروں کی پوزیشن بہتر ہو سکے البتہ ضروریاتِ زندگی پوری ہوتی رہے گی، پردہ غیب سے اسباب بنتے رہیں گے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کسی بھی قسم کی مالی مشکلات کا شکار ہیں وہ لوگ ان شاءاللہ اب اس سے نکلنا شروع ہو جائیں گے ، جن بھی کاموں میں کافی عرصے سے رکاوٹیں آ رہی تھیں وہ اب دور ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ اس وقت اولاد کے حوالے سے اہم فیصلے کی ضرورت ہے، ان کے مستقبل کے لئے کوئی اچھی خبر آ سکتی ہے، اب فیصلہ لینے میں ہرگز دیر مت کریں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جن افراد نے خود کو کسی بندش میں مبتلا سمجھ رکھا ہے وہ اب اس سے آزاد ہیں ان شاءاللہ اگلے دو تین یوم میں ہی آپ کو اس کا اندازہ ہو جائے گا، جس قسم کی پریشانیاں اور رکاوٹیں تنگ کر رہی ہیں ان کا بھی خاتمہ ہو سکے گا، چند دن ذرا مخالفین سے دور رہنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔ آپ کو اب اپنی حفاظت خود کرنی ہے۔ احتیاط سے کام لیں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کو اپنی من پسند جگہ تبادلے کا امکان ہے اور ایسی کوئی بھی آفر آئے تو اس کو قبول کر لیں، بہتر رہے گا، زبردستی تبادلہ روکنے کی کوشش مہنگی پڑ سکتی ہے۔جو لوگ عرصہ دراز سے مالی پریشانی کا شکار تھے اب ان کے لئے ایک نیا سلسلہ سامنے آنے والا ہے۔ اس میں دیر مت کریں جو کام برسوں میں نہیں ہوئے، اب ہو سکتے ہیں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ خود کو محنت کرنے کے لئے تیار رکھیں، اس وقت ستاروں کا بادشاہ مشتری زائچے میں آ رہا ہے یہ آپ کے لئے کچھ نہ کچھ آفر لے کر آئے گا، آپ اس کو قبول کر لیں۔ یہ دن قسمت بدلنے کے ہیں اگر رسک لے کر قدم اٹھا لیا تو زندگی کے وارے نیارے ہو جائیں گے اور اگر صرف دل کی بات مان کر چلتے رہے تو پھر مشکل ہو سکتی ہے۔ یہ دن اب ہمت کرنے کے ہیں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ان دنوں آپ خود کو کسی بندش یا رجعت کا شکار محسوس کر رہے ہوں گے ،جس بھی کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں ،اس میں ناکامی کے سوا کچھ نہیں مل رہا۔ مگر ان شاءاللہ اب حالات تبدیل ہوں گے۔ اب وہ ہوگا جس کی برسوں سے خواہش کی جا رہی تھی۔ اسی ہفتے مشتری اور شمس زائچہ زندگی میں داخل ہو جائیں گے پھر بندش سے صحت تک کے تمام امور بہتری میں آ جائیں گے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو اپنی صحت کا صدقہ لازمی دینا چاہئے تاکہ ان دنوں زندگی میں جو نحوست چل رہی ہے اس کا خاتمہ ہو سکے۔ یاحی یا قیوم کا ورد بھی کم سے کم 1000 بار روزانہ کر لیا کریں گے،اس سے بھی پریشانیوں اور نحوست وغیرہ سے آزاد ہو جائیں گے۔ اس وقت مالی معاملات بھی بہتری کی جانب جا رہے ہیں۔ آپ کی تھوڑی سی توجہ آپ کی ضرورتوں کو پورا کرنے میں بڑی مدد گار ہو گی۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جس طرح سے بھی ممکن ہو، آپ اپنی اصلاح کریں،خاص طور پر حقوق العباد کے معاملات کو ضرور دیکھیں کہ کسی مقام پر کوئی غلطی تو نہیں ہو گئی ہے۔ اگر ایسا ہے تو فوری ٹھیک کرنے کے لئے اقدام اٹھائیں اور آئندہ کے لئے توبہ بھی کریں۔ جو لوگ عرصہ دراز سے ایک جگہ بلاک ہو کر رہ گئے تھے، ان کے لئے اب یہاں سے نکلنے کا بہترین موقع ہے۔ اس وقت قدم اٹھانے میں دیر نہ کریں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اب ایسا ہوگا جو پہلے کبھی نہیں ہوا تھا،آپ نے اپنی زندگی میں جو بھی پریشانیاں یا مشکلات برداشت کی ہیں اب ان کا صلہ ضرور ملے گا۔ زندگی میں آنے والی خوبصورت تبدیلیاں اب اور ہی رنگ لائیں گی، جس سے برسوں کے بعد ایک خوشگوار زندگی کا آغاز ہو جائے گا اور آپ کو بہترین انداز میں آگے بڑھنے کا موقع نصیب ہوگا۔یہ ہفتہ بڑا بہترین ثابت ہوگا۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آزمائے ہوئے لوگوں کو بار بار مت آزمائیں آپ کو اب دھوکہ ملا تو شاید پھر دوبارہ اتنا بڑا نقصان نہ ہو جو اب ہو سکتا ہے۔ اس لئے اپنے قدم واپس لے لیں،دوبارہ اس طرف نہ جائیں۔ یہ ہفتہ روز گار کے امور کے حوالے سے بہترین ہے۔ اس میں جو چانس ملے اس کو اپنے ہاتھوں سے مت جانے دیں اگر آپ نے اپنے پتے ٹھیک سے کھیلے تو وارے نیارے ہو سکتے ہیں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کے لئے اب نیا راستہ کھل رہا ہے، جس مسئلے میں بہت دنوں سے پریشان تھے ،اس کا حل مل جائے گا اور جو نیا راستہ ہے یا زندگی میں رکاوٹیں وغیرہ تھیں، ان کو دور کر دے گا جس سے آگے بڑھنے میں آسانی ہو گی اور قدم قدم پر اچھی خبریں ملتی چلی جائیں گی۔ آپ نے جو بھی بُرا وقت دیکھا ہے، اس کا ازالہ ہو سکے گا اور اسی ہفتے انعام کی صورت میں کچھ ملے گا بھی، ان شاءاللہ۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کو بار بار ان لوگوں سے دور رہنے کا مشورہ ہے جو صرف اپنے مطلب کے لئے آپ کو یاد کرتے ہیں اور اب یہ اندیشہ پیدا ہو گیا ہے کہ وہ آپ کو کسی نقصان سے دو چار نہ کر دیں۔ اس لئے ہوشیار رہنا ہوگا اور ان تمام لوگوں سے جو اپنے ہوں یا غیر فاصلہ رکھیں اور جو کام بھی کریں، اس کے بارے میں کسی کو ذرّہ بھر بھی خبر نہ ہو تو بہتر ہے، ورنہ دوبارہ حسد کرنے والوں کی نظروں کا شکار ہو سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج آپ کا دن کیسا رہے گا ؟