آم شوق سے کھانے والے یہ جان لیوا غلطی ہر گز نہ کریں؟

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پھلوں کے بادشاہ آم شوق سے کھانے والے یہ جان لیوا غلطی ہر گز نہ کریں۔

گرمیوں کی آمد کے ساتھ ہی لوگوں کا پسندیدہ پھل آم مارکیٹ میں دستیاب ہے اور شوقین افراد اس پھل کو خرید بھی کررہے ہیں اور اپنے بچوں کو بھی کھلا رہے ہیں۔

آم کے کھانے میں ایک خطرہ بھی جو خاموشی سے آپ کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

ماہرین نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ مارکیٹ میں دستیاب بعض آم قدرتی طور پر نہیں بلکہ مصنوعی طریقے سے پکائے جاتے ہیں، اس مقصد کے لیے خطرناک کیمیکل کاربائیڈ استعمال کیا جاتا ہے جو انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

یہ کیمیکل نمی کے ساتھ مل ایسی گیس پیدا کرتا ہے جو آم کو جلد پکانے میں مدد دیتی ہے لیکن اس کے ساتھ آسکنک اور فاسفورس جیسے زہریلے عناصر بھی شامل ہوسکتے ہیں یہی معدے انسان کے جسم میں داخل ہوکر معدے سانس، اعصابی نظام پر سنگین خطرناک مرتب کرسکتے ہیں۔

زچہ و بچہ کی صحت میں بہتری کے لیے ہیلتھ سروسز اکیڈمی اور محکمہ صحت پنجاب کے درمیان اہم معاہدہ

ایسے آم کھانے سے پیٹ کی بیماریاں، سانس لینے میں دشواری، سردرد اور طویل المدتی اعصابی مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

فوڈ اتھارٹی نے بھی شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ آم خریدتے وقت چند باتوں پر خیال رکھا جائے، اگر آم پر غیرمعمولی چمک ہو، بہت زیادہ شوخ ہوں یا اس میں کیمیکل جیسی تیز بو محسوس ہو تو ایسے پھل سے فوری پرہیز کرنا چاہیے۔

قدرتی طور پر پکے ہوئے آم عموماً نرم، خوشبو دار اور یکساں رنگ کے ہوتے ہیں۔

مزید خبریں