اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) یونائٹڈکونسل آف چرچز کا اگاپے ٹرسٹ کے اشتراک سے اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون میں سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ خاندانوں کیلئے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، کیمپ میں پشاور سے آئے ہوئے ماہر ڈاکٹروں اور نرسز کی ٹیم نے 180 مریضوں کا جنرل چیک اپ کیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کیں،تقریب کا اہتمام یونائیٹڈکونسل آف چرچز کےچیئرمین بشپ جاوید صدیق،چیف ایگزیکٹوآفیسر سیمسن سہیل اور انکی ٹیم نے کیا تھا، جبکہ اس کیمپ میں چیف ایگزیکٹو آفیسر آگاپے ٹرسٹ پادری حنوک حشمت کا مالی تعاون شامل تھا،میڈیکل کیمپ کے مہمان خصوصی سائمن والٹن تھے،اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر آگاپے ٹرسٹ پادری حنوک حشمت کااپنے ایک پیغام میں کہنا تھا کہ انکا ٹرسٹ ہمدردی اور خلوص کیساتھ بلا امتیاز عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے،اس موقع پر یونائیٹڈکونسل آف چرچز کےچیف ایگزیکٹوآفیسر سیمسن سہیل نے کہا کہ یونائیٹڈکونسل آف چرچزملک میں کسی بھی مصیبت کے شکار خاندانوں اور افراد کی خدمت پر پختہ یقین رکھتا ہے یہی وجہ ہے کہ جب بھی اس ملک پر کوئی بھی قدرتی آفت ٹوٹی ہے یونائٹیڈ کونسل آف چرچز نے اپنے ہم وطنوں کے امداد میں کوئی غفلت نہیں کی ہے اور یہ سلسلہ مستقبل بھی جاری رہے گا۔
