اتوار,  08  ستمبر 2024ء
سائیکلنگ یا رسی کودنا، کون سی ورزش پیٹ کی چربی کو جلدی کم کریگی؟

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سائیکل چلانا اور رسی کودنا دونوں ہی ایسی ورزش ہیں جس سے جسم کی چربی کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور اسے کرنے میں بھی مزہ آتا ہے۔

تاہم دونوں میں کون سی ورزش زیادہ جلدی کیلوریز کو کم کرکے وزن میں کمی لائے گی؟ اس رپورٹ میں اسی چیز کا موازنہ کیا گیا ہے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ رسی کودنا زیادہ اچھی ورزش ہے کیونکہ اس کے ذریعے ٹانگوں، جوڑوں کے ساتھ ساتھ بازو بھی حرکت میں رہتے ہیں جبکہ سائیکل چلانے سے صرف جسم کا نچلا حصہ یعنی ٹانگوں کی ورزش ہوتی ہے۔

لیکن  اگر تمام پہلوؤں کو دیکھا جائے تو رسی صرف جوان اور صحت مند جوڑ والے افراد ہی کود سکتے ہیں جبکہ سائیکل ہر عمر کا فرد چلا سکتا ہے۔

کیلوریز کس سے جلد کم ہوتی ہے؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق رسی کودنے سے ہر ایک منٹ میں 20 کیلوریز کم ہوتی ہیں جبکہ سائیکل چلانے سے ایک منٹ میں صرف 10 کیلوریز کم ہوں گی۔

مزید پڑھیں: درد ختم کرنے والی خطرناک ورزش نے شہری کی جان لے لی

دونوں ہی ورزش وزن کو کم کرکے صحت مند رکھنے میں اپنا کردار ادا کرتی ہیں تاہم اوپر دی گئی معلومات سے یقیناً آپ کو یہ فیصلہ کرنے میں مدد ملے گی کہ آپ کی صحت کے مطابق کون سی ورزش زیادہ مفید ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News