پیر,  08 جولائی 2024ء
ادویات کی قیمتوں میں 23.33 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)ملک میں ادویات کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 23.33 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے، مئی کے مقابلے جون میں ادویات قیمتوں میں1.59 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق جون میں ڈاکٹر کلینک کی فیسوں میں سالانہ بنیادوں پر9.81 فیصد اضافہ ہوا، جون میں ڈینٹل سروسز سالانہ بنیادوں پر 5.99 فیصد مہنگی ہوگئیں۔میڈیکل ٹیسٹ کی فیسوں میں سالانہ بنیادوں پر 15.01 فیصد اضافہ کیا گیا۔مئی کے مقابلے جون میں میڈیکل ٹیسٹ 0.88 فیصد مہنگے ہوگئے، اسپتالوں کی سہولیات سالانہ بنیادوں پر 14.16 فیصد مہنگی ہوگئیں۔ مئی کے مقابلے جون میں اسپتال کی سروسز 0.92 فیصد مہنگی ہوئیں۔

مزید پڑھیں: آٹے، پیٹرول، دوائیوں کی قیمت کا تعین آئی ایم ایف کرتا ہے،سراج الحق

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News