اتوار,  22 دسمبر 2024ء
پنجاب میں نمونیہ کا راج،مزید 5 بچے جاں بحق

لاہور(روشن پاکستان نیوز) پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 679 بچے نمونیا میں مبتلا ہو گئے جبکہ اس دوران 5 بچے نمونیا کے باعث انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایک روز کے دوران نمونیہ کے 156 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ پنجاب میں رواں سال نمونیا سے 316 اموات اور 20 ہزار 267 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

محکمہ صحت لاہور کے مطابق لاہور میں رواں سال نمونیہ سے 58 ہلاکتیں اور 3 ہزار 873 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مزید خبریں