منگل,  10  ستمبر 2024ء
ایف بی آر ٹیم کا چھاپہ، جعلی سگریٹ بنانے والی فیکٹری سیل

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ٹیم کاجھنگی سیداں میں جعلی سگریٹ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ ۔ ممبر (آئی آر-آپریشنز) میر بادشاہ خان وزیر کی ہدایت پر اور چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی کی نگرانی میں جعلی سگریٹ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر سیل کر دیا ۔

ایڈیشنل کمشنر ہیڈ کوارٹر ریاض خان نے چھاپہ مارا جو اسسٹنٹ ڈائریکٹر شجاعت خان اور ان کی ٹیم نے کیا۔ آر ٹی او ٹیم نے لاکھوں روپے مالیت کی مشینری اور جعلی سگریٹ برآمد کر کے فیکٹری کو سیل کر دیا۔

مزید کہا گیا کہ مذکورہ فیکٹری خفیہ طور پر ایک عمارت کے تہہ خانے میں بنائی گئی تھی، جہاں مختلف برانڈز کے جعلی سگریٹ تیار اور پورے پاکستان میں سپلائی کئے جاتے تھے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News